کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لانے سے ٹیکس کے احداف میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔موصول شدہ آمدن اہلیان کی فلاح و بہبود میں صرف کیے جائیں گے۔ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین اختر عارفانی ،ممبر مکھی اودھامل اور ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے عملے کے اجلاس میں کیا۔اس موقع پر ٹیکسیشن آفیسر نور حسن جوکھیو اور ان کا عملہ بھی موجود تھا۔