شہباز کےطبی معائنے کیلئے پمزنے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے طبی مسائل کے حوالے سےپاکستان انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا ہے جو شہباز شریف کے علاج معالجے کا ذمہ دار ہو گا اور بوقت ضرورت ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کرے گا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں آٹھ طبی ماہرین شامل ہیں جن میں ڈاکٹر تنویر خالق اور ڈاکٹر روف نیازی سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لے گا اور بوقت ضرورت قائد حزب اختلاف کا طبی معائنہ بھی کرے گا۔میڈیکل بورڈ قائد حزب اختلاف کی میڈیکل ہسٹری کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے آئندہ علاج کا ذمہ دار ہو گا۔

Comments (0)
Add Comment