کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کی نماز جنازہ امام بارگاہ یثرب میں بعد نماز ظہرین ادا کردی گئی، جس میں سیاسی رہنماؤں کی بڑی تعداد اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔ نمازجنازہ علامہ حسن ظفرنقوی نے پڑھائی جس کے بعد علی رضا عابدی کو گذری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات تھی۔