کیویز کے خلاف سری لنکا مشکلات کا شکار

کرائسٹ چرچ (امت نیوز)سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالئے اور اس کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 90 رنز کی ضرورت تھی، اس سے قبل سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 178 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ٹیل میں ٹم سائوتھی 68 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے، وکٹ کیپر بلے باز بی جے واٹلنگ 46 رنز بنائے ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی سری لنکن بائولرز کا جم کر سامنا نہ کرسکا، سری لنکا کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرنگا لکمل نے 5 کمارا نے 3 جبکہ پریرا نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سری لنکن بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث 7 کیویز کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔آئی لینڈرز نے پہلے روز میچ ختم ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 88 ربز بنالئے تھے۔ کیویز کی طرف سے ٹم سائوتھی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ کا پہلا روز بائولرز کے نام رہا اور 14 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ آئی لینڈرز کو کیویز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے 90 رنز درکار تھے۔ انجیلو میتھیوز 27 اور روشن سلوا 15 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ بدھ کو کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

Comments (0)
Add Comment