میلبورن ٹیسٹ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط

میلبورن(امت نیوز)میانک اگروال اور چیتشوار پوجارہ کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کی اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز بنالئے۔ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے میانک اگروال نے ڈیبیو76رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ چیتشوار پوجارہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست68 اور کپتان ویرات کوہلی ناقابل شکست 47 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ناقابل شکست 92 رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنادی۔ آسٹریلوی بائولرز پورے دن میں دو کھلاڑی آئوٹ کر سکے اور بھارت کے دونوں کھلاڑی پیٹ کمنز نے آئوٹ کیے۔ بدھ کو آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ میلبورن میں شروع ہوا تو بھارت کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہنوما ویہاری اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کا پہلا میچ کھیلنے والے میانک اگروال نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان پہلی وکٹ کی شراکت میں 40 رنز بنے۔

Comments (0)
Add Comment