بغداد(امت نیوز)عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العابدی نے ٹرمپ کے غیراعلانیہ دورے کو سفارتی آداب کے منافی قرار دے دیا۔ عراق کے پہلے دورے میں امریکی صدر نے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات بھی نہیں کی تھی اور انہیں ایئر بیس سے ہی فون پر ہی امریکہ آنے کی دعوت دی۔