لاہور(امت نیوز)بحریہ ٹاؤن انٹرنیشل اسپتال میں 72 سالہ خاتون کی پہلی (TAVI) Transcatheter Aortic Valve implantation (ٹاوی) سرجری کامیابی سے سرانجام دی گئی ہے۔ TAVI طریقہ کاران مریضوں کے لئے ہے، جن کی او پن ہارٹ سرجری نہیں کی جاسکتی۔ بحریہ اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر فاروق عالمگیر، ڈاکٹر نعمان نصیر، ڈاکٹر رمیضہ اور ڈاکٹر احمد رضا نے 2010 میں ایک بہت بیمار مریض کے بند والو کو کھولنے کے لئے ٹاوی طریقہ استعمال کرتے ہوئے کامیاب سرجری انجام دی تھی۔ مریض بہت تیزی سے روبہ صحت ہوا اور کچھ ہی دنوں بعد مریض کو گھر بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹر فاروق عالمگیر کا کہنا تھا کہ والو کے اندراج کے لیے بنایا گیا سوراخ طریقہ کار کے فوری بعد بند ہو جاتا ہے اور 12 سے 24گھنٹے کے دروان مریض بہتر حالت میں آجاتا ہے۔ یہ طریقہ کار پیچدگیوں اور انفیکشنز کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ جو مریض اس طریقہ کار کے لیے موزوں ہیں ان کو بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال کا انتخاب کرنا چاہئے۔ واضح رہے کی اسپتال ٹرانسپلانٹ سینٹر میں اب تک 26لیور اور 70کڈنی ٹرانسپلانٹ سرجریز کی جاچکی ہیں۔ بحریہ ٹاؤن نے عالمی شہرت یافتہ ہیلتھ کئیر برانڈ سعودی جرمن اسپتال اور ہارلے اسٹریٹ لندن کے ساتھ مل کر پاکستان بھر اور بحریہ ٹاؤن کے پروجیکٹس میں نئی سہولیات فراہم کرنے اور جدید علاج کی سہولیات متعارف کروانے کے لیے تعاون کا اعلان کیا ہے۔