نجی شعبے کے اشتراک سے چلنے والی پہلی فریٹ ٹرین قصور پہنچ گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی گئی پہلی فریٹ ٹرین کراچی سے پریم نگر ڈرائی پورٹ قصور پہنچ گئی۔ وزیر ریلوےشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تجربہ کامیاب رہا تو نجی شعبے کے اشتراک سے مزید کارگو ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔ ریلوے کا خسارہ مسافر ٹرینوں سے نہیں ،بلکہ زیادہ مال گاڑیاں چلانے سے کم ہوگا، تاجر کارگو ٹرین سے متعلق معلومات ٹریکنگ سسٹم سے حاصل کرسکتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے 25دسمبر کو کراچی میں پہلی فریٹ ٹرین کا افتتاح کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نجی کمپنی ٹرین چلانے کے علاوہ تاجروں کا مال ان کے کاروباری مقامات تک پہنچانے کی بھی پابند ہوگی۔

Comments (0)
Add Comment