شراب فروخت کیس میں وزارت مذہبی امور۔قانون سے جواب طلب

اسلام آباد ( نمائندہ امت ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذہب کے نام پر شراب کی فروخت کے کیس میں وزارت قانون ، وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے سیکرٹریز سے جواب طلب کر لیا ۔ جمعرات کو پاکستان یونائٹیڈ کرسچین موومنٹ اور سنٹر فار رول آف لا ءنے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عیسائی مذہب میں شراب ممنوع ہے مذہب کے نام سے شراب کی اجازت پر پابندی لگائی جائے ، عیسائیت کے نام پر شراب کے 340لائسنس ہولڈرز کی فہرست عدالت میں پیش کی گئی ، عدالت کو بتایا گیا کہ عیسائی مذہب کے مختلف مکاتب فکر کے اسکالرز عدالتی معاونت کریں گے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

Comments (0)
Add Comment