دمشق(امت نیوز) متحدہ عرب امارات 7 سال بعد خانہ جنگی سے تباہ حال ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے جا رہا ہے۔مغربی میڈیا کے مطابق عرب امارات نے سرکاری طور پرکوئی تبصرہ یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تاہم شامی وزارت ِ اطلاعات کی جانب سے صحافیوں کو تقریب کی کوریج کیلئے کہاگیا ہے ،جس کا باضابطہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔