لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 61 آئل اور گھی برانڈ زناقص قرار دے دیئے۔ 88 برانڈز کا تجزیہ ابھی جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے آئل اینڈ گھی چیکنگ مہم کے جاری کیے گئے نتائج کے مطابق 179گھی اور کوکنگ آئل برانڈز کا تجزیہ مکمل کرلیا گیا ہے جس میں 118پاس اور 61فیل قراردیئے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیل ہونے والے 61برانڈز پنجاب پیور فوڈ ریگولیشن 2018 کے مطابق معیار پر پورا نہیں اترسکے، یہ برانڈز کھانے پکانے کے استعمال کے لیے نامناسب ہیں۔ 118برانڈز حفظانِ صحت کے اصولوں کے مطابق پائے گئے۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان کے مطابق 88برانڈز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ فیل ہونے والے برانڈز کی سپلائی مارکیٹ سے اٹھوائی جا رہی ہے۔ اب تک 47223لیٹر فیل شدہ کوکنگ آئل مارکیٹ سے اٹھوایا جا چکا ہے۔ فیل ہونے والے برانڈز کی مکمل سپلائی مارکیٹ سے اٹھائے جانے تک کاروائیاں جاری رہیں گی۔وہ گھی اور کھانے پکانے کا تیل جو حفاظت اور معیار کے پیمانے پر پورا اترنے میں ناکام رہے، ان میں عابد کوہ نور بناسپتی، امبر بناسپتی، اپنا بناسپتی، اپنا کنولا آئل، اریج پریمیئم بناسپتی، عاطف بناسپتی، عطیہ بناسپتی، بدر کوکنگ آئل، بہترین بناسپتی، کرسپو ویجیٹیبل آئل، دعوت کوکنگ آئل، انعام کوکنگ آئل، فیضی بناسپتی، گائے کنولا کوکنگ آئل، گائے کوکنگ آئل، گائے سن فلاور کوکنگ آئل، غوثیہ بناسپتی، غوثیہ کنولا آئل، گولڈ رحمت بناسپتی، حور کنولا آئل، حور کوکنگ آئل، حور سن فلاور آئل، اتحاد کوکنگ آئل، کامیاب کوکنگ آئل، کامران بناپستی، کاروان بناسپتی، کوثر کنولا آئل، کوثر کوکنگ آئل، کھجور کوکنگ آئل، کسان کوکنگ آئل (سن فلاور)، لائوز کوکنگ آئل، ممتا بناسپتی، مجاہد کوکنگ آئل، نعمت کنولا آئل، نیچرلے کوکنگ آئل، نائس بناسپتی، نرالا بناسپتی، اولیو پریمیئم کنولا آئل، اولیو پرمیئم سن فلاور آئل، قرنی بناسپتی، راحت بناسپتی گھی، سیزنز فرائنگ آئل، ستارہ کوکنگ آئل، سویا سپریم بناسپتی، سلطان سن فلاور آئل، زرین بناسپتی، چاند بناسپتی، ایلا کوکنگ آئل، ایولن ویجیٹیبل بناسپتی، ایولن ویجیٹیبل کوکنگ آئل، فوجی کوکنگ آئل، گولڈن سن بناسپتی، گولڈن سن کوکنگ آئل، اتحاد بناسپتی، کھجور بناسپتی، لائوز بناسپتی، مدنی کوکنگ آئل، شمیم بناسپتی، سلطان کنولا آئل، سلطان کوکنگ آئل اور ذائقہ کوکنگ آئل شامل ہیں۔دریں اثنافوڈ اتھارٹی نے مارکیٹ سے 47ہزار233لیٹر گھی اور کوکنگ آئل کو ضبط کرلیا۔ لاہور زون سے 29ہزار 99لیٹرز، راولپنڈی زون سے 15ہزار6سو 61لیٹرز اور جنوبی زون سے 2ہزار 473لیٹرز کو ہٹا یاگیا۔