کراچی (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما حاجی شرافت آکا خیل نے مسلم لیگ ن صوبائی صدر شاہ محمد شاہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔ اس موقع پر شاہ محمد شاہ نے کہاکہ نوازشریف جمہوریت کی علامت ہیں ، جمہوریت مخالف قوتوں نے ملکی ترقی کا راستہ روکا وہ جلد اپنے انجام تک پہنچیں گے میزبان آکاخیل نے کہاکہ نوازشریف کے خلاف تمام تر ریاستی وسائل استعمال کرنے کے باوجود کوئی کرپشن ثابت نہ ہوسکی ہمیں یقین ہے کہ ہماری قیادت کو ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا۔ عشائیے میں منور رضا، غلام مصطفی ایڈووکیٹ، حاجی صلاحین تنولی، زاہد علی شاہ ، اسلم خٹک ، فہد شفیق ودیگر نے شرکت کی ۔