کراچی(پ ر)مزدور رہنما لیاقت علی ساہی نے بینظیر بھٹو کی 11ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے نظیر کے قتل سے نا صرف ملک بلکہ محنت کشوں کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔وہ ملک بھر کے محنت کشوں کو بنیادی حقوق آئین کی روشنی میں دینے کی خواہشمند تھیں، جس پر تمام محنت کش انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ قوتیں جو محنت کشوں اور متوسط طبقے کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتیں، انہوں نے بینظیربھٹو کو نشانہ بنایا ہے۔