مجاہد کالونی میں مسجد کے سامنے ابلتے گٹر سے مکین پریشان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر 4 کی جامع مسجد مدینہ کے سامنے کئی روز سے گٹر ابل رہا ہے ، جس کے باعث مرکزی گیٹ و اطراف میں گندا پانی جمع ہے ۔مذکورہ صورتحال کی وجہ سے نمازیوں سمیت مکین اذیت کا شکار ہیں۔دوسری جانب علاقے کو فراہم کیا جانے والا پانی بھی بدبودار ہے۔ پیش امام مولانا گل حسین کمال اور علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مسئلے کو فوری حل کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment