اسلام آباد (نمائندہ امت ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نعرے بازی کرنے والے گرفتار ملزم کو مزید 2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔ جمعرات کو پولیس نے حارث عرفان عباسی کو ڈیوٹی جج ویسٹ سہیل شیخ کی عدالت میں پیش کر کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جو عدالت نے استدعا منظور کر لی ۔