حسین حقانی کی حوالگی کے پاکستانی مطالبے پر امریکا کی جانب سے تفصیل طلب

اسلام آباد (امت نیوز)میمو کیس میں پی پی کے سربراہ آصف زرداری کے سابق ساتھی اور سابق سفیر حسین حقانی کی مشکلات بھی بڑھ گئیں۔ حقانی کے میمو کیس میں اس وقت کے صدر زرداری کا نام بھی سامنے آیا تھا۔حسین حقانی کی حوالگی کی درخواست پر امریکا نے مقدمات اور الزامات کی تفصیل مانگ لی ہے ۔حکومت نے 2 ملین ڈالر خورد برد کے کیس میں حسین حقانی کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا اورانٹرپول کے ذریعے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔امریکی محکمہ انصاف نے جوابی خط میں حسین حقانی پر الزامات کی تفصیل مانگی ہے ۔ایف آئی اے نے حسین حقانی کے خلاف دستاویزات امریکا بھیجنے کے لیے تیاری شروع کردی ہے ۔واضح رہے کہ عدالت پہلے ہی حسین حقانی کی دائمی وارنٹ جاری کرچکی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment