کراچی(اسٹاف رپورٹر) رات گئے گلستان جوہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے رہنما علامہ غوث بغدادی کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، تاہم اس حوالے سے متعلقہ تھانے کی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔