ٹرمپ نے امریکہ کی تھانیداری سے توبہ کرلی

بغداد(امت نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اب دنیا کے لیے مزید پولیس مین نہیں بن سکتا۔تمام بوجھ امریکہ پر ڈالنا منصفانہ نہیں، اب نہیں چاہتے کہ ممالک امریکہ کو استعمال کرکے فائدہ حاصل کریں اور امریکی افواج ان کی حفاظت کریں۔ انہوں نے عراق کے غیرسرکاری دورے پر اچانک پہنچنے کے بعدالاسد ایئر بیس پر امریکی فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ عراق سے فوج واپس نہیں بلائی جائے گی اور شام میں کارروائی کی ضرورت ہوئی تو عراق کو فارورڈ بیس کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ٹرمپ کے ہمراہ خاتون اول میلانیابھی تھیں،انہوں نے فوجیوں کے ہمراہ عیسائیوں کا مذہبی تہوار کرسمس منایا اور 3گھنٹے قیام کے بعدجرمنی روانہ ہو گئے۔ عراق میں 5000امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Comments (0)
Add Comment