حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد پولیس نے مصطفی پارک کے قریب مین پوری کے کارخانہ پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں مین پوری بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال اور اسلحہ برآمد کر لیا۔ پنیاری پولیس نے مخفی اطلاع پر ایس ایچ او کی سرکردگی میں پیپل والے ہوٹل کے سامنے مصطفی پارک کے قریب مین پوری بنانے کے کارخانہ پر چھاپہ مارا ۔اس دوران کارخانہ کا مالک فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق کارخانے سے ایک کلاشنکوف اور بھاری مقدار میں مین پوری بنانے کا خام مال، مین پوری بنانے کی مشینری اور دیگرسامان برآمد ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کارخانے کے مالک اکرم آرائیں کی گرفتاری کے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔