رکی پونٹنگ انٹرنیشنل کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

میلبورن (امت نیوز) سابق آسٹریلوی کپتان اور مایہ ناز بلے باز رکی پونٹنگ کو باضابطہ طور پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا، وہ یہ اعزاز پانے والے 25ویں آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز چائے کے وقفے پر پونٹنگ نے آئی سی سی ہال آف فیمر اور سابق ہم وطن کھلاڑی گلین میگراتھ سے کیپ وصول کی۔ آئی سی سی نے رواں سال ڈبلن میں سالانہ کانفرنس کے دوران پونٹنگ، راہول ڈریوڈ اور انگلینڈ ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر کلیری ٹیلر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن پونٹنگ اس تقریب میں موجود نہیں تھے لیکن اب انہیں باضابطہ طور پر کیپ سونپ دی گئی ہے۔ پونٹنگ نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے اور میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

Comments (0)
Add Comment