اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے نجی شعبے میں نئی ایئرلائن سیال (SIAL) کی منظوری دے دی ہے۔ یہ ایئر لائن سیالکوٹ ایئرپورٹ چلانے والی نجی کمپنی کی ملکیت ہے، جو سیالکوٹ چیمبر کے ارکان کی ملکیت ہے ۔ سیال ایئرلائن نے ایئر بس(A320) حاصل کرلی ہیں جنہیں اندرون ملک اور مشرق وسطیٰ کے روٹس پر چلایا جائے گا اور یہ سیالکوٹ سے آپریٹ کی جائیں گی۔