ای سی ایل میں نام ڈالناحکومت کا صوابدیدی اختیار ہے۔وزیرقانون

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ عدالتوں میں سماعت کے بغیر بھی کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جاسکتا ہے اور ای سی ایل میں نام ڈالنا وزارت داخلہ اور نیب پراسیکوٹنگ ایجنسیز کا صوابدیدی اختیار ہے۔میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ یا نیب ای سی ایل میں نام تب ڈالنے کی سفارش کرتی ہے جب شبہ ہو کہ ملزم ملک میں واپس نہیں آئے گا۔

Comments (0)
Add Comment