لاہور (امت نیوز) نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں مشقت کا معاوضہ مقرر کر دیا گیا، سابق وزیراعظم کو قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے ملیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے احتساب عدالت کی جانب سے قید بامشقت کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد خود اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ جیل میں قید قیدیوں کو پڑھانے کا کام کرنا پسند کریں گے۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی اس خواہش کو ناصرف پورا کر دیا گیا ہے، بلکہ اب ان کیلئے اس کام کا معاوضہ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔انہیں قیدیوں کو پڑھانے کے بدلے 5 ہزار روپے معاوضہ دیا جائے گا۔