لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر آصف زرداری او رفریال تالپور کو جواب داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔ 24دسمبرکو لاہور رجسٹری میں ہونے والی سماعت کےتحریری حکم نامہ کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ میں مذکورہ جائیدادوں کی خرید و فروخت پر حکم امتناع جاری کیا ۔حکم میں کہا گیا ہےکہ پارک لین، پارتھینون جائیدادوں کی خرید و فروخت کی جاسکے گی نہ ہی مذکورہ اشخاص اپنے آپ کو جائیدادوں سے الگ کرسکیں گے۔ عدالت عظمیٰ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو رپورٹ پر جواب جمع کرانے کا بھی کہا ہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں مذکور تمام بینک اکاؤنٹس کی مانیٹرنگ ہوگی، تمام بینک مذکورہ اکاؤنٹس کا ریکارڈ محفوظ رکھیں گے۔ آئندہ سماعت 31 دسمبر کوچیف جسٹس پ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کرے گا اور اس سلسلے میں اٹارنی جنرل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرد یئے گئے ہیں۔واضح رہےکہ جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومت نے بلاول بھٹو ۔آصف زرداری۔ فریال تالپور،۔وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کےبیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔