کراچی (پ ر) معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہاکہ علی رضا عابدی کا قتل شہر کا امن تباہ کرنے کی گہری سازش ہے۔ بے گناہ شریف شہریوں کو لمحہ فکریہ اور باعث تشویش ہے۔ یہ بات انہوں نے مسجد و امام بارگاہ یثرب ڈیفنس سوسائٹی میں شہید کی نماز جنازہ کے موقع پر کہی۔ انہوں نے مزید کہاکہ شہید کے قاتل انہیں پناہ گاہوں میں موجود ہیں جہاں پولیس گھسنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ حکومت اور ریاستی ادارے معصوم شہریوں اور سیاسی و مذہبی رہنمائوں کی سیکورٹی سخت کریں۔