کراچی(پ ر)اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم حمزہ صدیقی نے کارکن عبدالرحیم کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں گرفتاری اور لاپتہ کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک عمل انسانی حقوق اور آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالرحیم کو فوری رہا کیا جائے۔