کراچی(پ ر)کراچی گڈز کئیر ئیرز ایسوسی ایشن کی کابینہ کا اجلاس محمد اسلم کی زیر صدارت ہوا، جس میں کسٹم حکام کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو تنگ کرنے کی مذمت کی گئی۔اعلامیے میں محمد اسلم نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ کرنا، مال کے کا غذات(بل آف انٹری) کی موجودگی کے باوجود ڈرائیور کو ہراساں کر کے رشوت مانگنا، مال کی ترسیل میں تاخیری حربے اور ڈرائیوروں و عملے کو زدوکوب کرنا ملکی مفاد میں نہیں۔ کسٹم حکام ہوش کے ناخن لیں، بصورت دیگر ملک بھر گڈز ٹرانسپورٹ تنظیموں کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیں گے۔اجلاس میں ملک شیر ، غلام محمد ، عرفان خان نیازی، محمد ضیا الرزاق، امیر امان اللہ ، ملک محمد ریاض اقبال و دیگر نے بھی خطاب کیا۔