نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کے سینئر اداکار قادر خان کو سانس لینے میں دشواری کے باعث کینیڈا کے ایک اسپتال میں داخل کرادیا گیا، جہاں اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار میں نمونیا کی علامات پائی گئی ہیں۔بھارتی اخبار کے مطابق امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے کہا ہے کہ قادر خان کی صتحیابی کے لئے دعا کی جائے۔ قادر خان ان دنوں کینیڈا میں اپنے بیٹے سرفراز کے گھر رہائش پذیر ہیں۔