لانڈھی میں ٹرین کی ٹکر سے خاتون جاں بحق-سائٹ ایریا سے لاش برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی میں خاتون ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی، جبکہ سائٹ ایریا سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق داؤد چورنگی کے قریب پٹری عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر 66سالہ بدری زوجہ شیر زمان جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے بتایا کہ متوفیہ گلزار کالونی کی رہائشی تھی۔ سائٹ اے تھانے کی حدود سائٹ ایریا میٹروول نمبر 3شاہی مسجد کوئٹہ ہوٹل کے قریب سے 50سالہ خان نواب ولد محمد خان کی تشدد زدہ لاش ملی، جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے قریبی اسپتال پہنچائی گئی۔ ایس ایچ او خالد رفیق نے بتایا کہ سوات کا رہائشی مقتول کرائے پر رہائش پذیر تھا، اس نے رات گئے کسی کو اپنے گھر بلایا تھا جہاں دونوں کا کسی بات پر جھگڑا ہوا، جس پر نامعلوم شخص نے سر پر وزنی چیز مارکر اسے قتل کردیا اور فرار ہوگیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment