پشاورمیں منشیات کی عادی خواتین کیلئےبحالی مرکز ندارد

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں منشیات کی عادی خواتین کی بحالی کا کوئی مرکز موجود نہیں۔یہ انکشاف خیبرپختون میںنشے کے عادی افراد کی بحالی کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سرگرم تنظیم ’آئی ایم والنٹیئر‘(میں ہوں رضاکار) نے کیا۔ بی بی سی کے مطابق 2007 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم زیادہ تر یونیورسٹی طلبہ اور اساتذہ پر مشتمل ہےجورجسٹرڈ ہے نہ کسی سے امداد لیتی ہے۔’آئی ایم والنٹیئر‘ کے رضاکاروں نے حال ہی میں پشاور کے پوش علاقے حیات آباد میں واقع ایک پل کے نیچے سے ہیروئن کی عادی عائشہ نامی خاتون کو بچایا جو وہاں 18سال سے منشیات کے عادی دیگر افراد کے ساتھ زندگی گزار رہی تھی۔ اسے اسلام آباد میں واقع ایک بحالی مرکز منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ اب تک نشہ کرنے والے 45افراد کوتنظیم کی طرف سے بحالی کے مراکز میں منتقل کیا جا چکا ہے جن میں بیشتر علاج کے بعد اپنے اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment