عالمی رینکنگ میں ملاکنڈ یونیورسٹی 564 نمبر پر آگئی

چکدرہ( نمائندہ امت) یو آئی گرین میٹرک رینکنگ میں ملاکنڈ یونیورسٹی دنیا بھر میں 564 ، ملک بھر میں چھٹی اور خیبر پختونخوا میں دوسرے نمبر پر آگئی ، ملاکنڈ یونیورسٹی ملک کی واحد درسگاہ ہے جو دنیا کے رینکنگ میں آگئی ہے ، یونیورسٹی کی رینکنگ کو مذید بہتر بنانے کیلئے جدو جہد کی جائے گی ، تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے یو آئی گرین میٹرک رینکنگ نے سال دو ہزار اٹھارہ کیلئے اپنی رپورٹ جاری کردی جس میں ملک کی صرف ایک یونیورسٹی ملاکنڈ یونیورسٹی نے جگہ بناتے ہوئے 564ویں نمبر پرجگہ بنالی اسی طرح درجہ بندی میں ملاکنڈ یونیورسٹی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دوسری جبکہ ملک بھر میں چٹھی نمبر پر آگئی اس حوالے سے یونیورسٹی میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل زمان نے کہا کہ محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود ورلڈگرین میٹرک رینکنگ میں بہتر پوزیشن حاصل کرنا ہمارے لئے باعث افتخار اور ملک کا اعزاز ہے یقینا یہ ملاکنڈ یونیورسٹی کے فیکلٹی ، سٹودنٹس اور انتظامیہ کے سخت محنت اور جدو جہد کا نتیجہ ہے وائس چانسلر نے فیکلٹی ممبرز اور طلباء پر زور دیا کہ اگلے سال ملاکنڈ یونیورسٹی کی رینکنگ مزید بہتر بنانے کیلئے ملکر کوشش کریں اس مقصد کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا تقریب میں وائس چانسلر نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر جہانگیر خان ،اکبر سید ، ڈین اف سوشل سائنسز پروفیسر داکٹر عرب ناز ، جمیل انور عباسی ،ڈاکٹر ظفر حیات سمیت کئی دیگر کو بہتر کارکردگی پر شیلڈز دی گئیں ۔

Comments (0)
Add Comment