حماد کا قتل امن کے دعویداراداروں اور حکومت کی ناکامی ہے۔آفاق احمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے حماد خان کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ا کہا ہے کہ حماد کا قتل کراچی میں امن کے دعو یداراداروں اور حکومت کی ناکامی ہے۔ مہاجر قاتل ۔مہاجر مقتول کہہ کر سازش پر مٹی نہیں ڈالی جاسکتی ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر کرکٹ کھیلنے سے امن بحال نہیں ہوگا اس کیلئے اداروں کو اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی، حکومت کا فرض ہے کہ وہ حماد خان کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ، چیف جسٹس سپریم کورٹ بھی حماد خان کی ٹارگٹ کلنگ کااز خود نوٹس لیں۔

Comments (0)
Add Comment