جیکب آباد ( نمائندہ امت) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ احتساب ڈنڈے والے کررہے ہیں، انڈے والے تو مرہون منت ہیں، مسلم لیگ والے سڑکوں پر نکلنا نہیں چاہتے اس لیے ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کررہے ہیں، بی بی اور پنجاب کے میاں حقیقی اپوزیشن کا ساتھ دیتے تو آج ان کا یہ حشر نہ ہوتا۔ جمعہ کے روز جیکب آبادکے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتساب ڈنڈے والے کررہے ہیں انڈے والے تو انڈے والے ہیں۔