کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر بار کے نائب صدر سکندر علی شر کے خلاف شراب نوشی اور ڈکیتی کے مقدمات پر ملیر میں عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ اور احتجاج کیا گیا ، وکلا کے احتجاج اور مقدمات کی سماعت نہ ہونےکے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق ملیر بار کے نائب صدر سکندر علی شر کے خلاف شاہ لطیف پولیس نے شراب نوشی اور ڈکیتی مقدمات درج کئے تھے جس پر وکلا کے بائیکاٹ اور احتجاج کے باعث عدالتی امور معطل ہو گئے۔ مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ وکلا کا کہنا ہے کہ جب تک مقدمہ واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا ۔