پولیس اہلکار کی ہلاکت کیس میں 2 سپاہیوں کا ریمانڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے گارڈن میں پولیس اہلکار کی ہلاکت سے متعلق مقدمہ میں گرفتار 2 پولیس اہلکاروں فرہاد اور ارشاد کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ گارڈن ایسٹ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس کانسٹیبل سہیل شاہ زخمی حالت میں پایا گیا، جس نے بتایا کہ اس پر ملزمان نادر چھپرا عرف ارباب، فیصل عرف بھائی، شاہ نواز بلوچ، اسد عرف ناچا، ابو الحق عرف ابو اور فرحان میمن نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جب پولیس پہنچی تو جائے وقوعہ پر زخمی اہلکار فرہاد اور ارشاد ملنگی مشکوک حالت میں کھڑے پائے گئے۔زخمی اہلکار سہیل شاہ دوران علاج چل بسا۔پولیس نے شبے پر دونوں اہلکاروں کو گرفتار کیا، جن سے تفتیش باقی ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment