نوشہرہ میں8سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

نوشہرہ/رسالپور ( بیورورپورٹ/نامہ نگار)نوشہرہ میں بھی زینب کی طرح ایک معصوم بچی درندگی کا شکار ہو گئی ، تیسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ منا ہل کی خون میں لت پت لاش مقامی قبرستان سے برآمد ہوئی ، مناہل مدرسہ پڑھنے گئی واپس نہ آنے پر والد نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ، دوسرے دن بچی کا سرکچلی پر تشدد خون میں لت پت لاش قبرستان سے مل گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پہلے بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا بعد میں بہیمانہ تشدد کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کلاں نوے کلے کے رہائشی شاہ سید نے پولیس چوکی ٹاؤن میں رپورٹ کے دوران بتایاکہ میری 8سالہ بچی مناہل قریبی مدرسہ میں پڑھنے کیلئے گئی تھی ابھی تک گھرواپس نہیں آئی ، ہم نے کافی تلاش کیا لیکن بچی کا کوئی اتہ پتہ نہیں ، پولیس نے بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کر دی ، والد کے مطابق آج صبح انھیں اطلاع ملی کہ بچی قریبی قبرستان میں مردہ حالت میں پڑی ہے پولیس کے ساتھ جب جائے وقوعہ پر پہنچے تو میری بیٹی مناہل کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی ، بچی کی لاش اٹھا کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچا یا جہاں پر پوسٹ مارٹم کیا گیا اس سلسلے میں مزید معلوم ہوا کہ کسی ظالم درندہ صفت وحشی ملزم نے بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور بعد میں بے پناہ اور وحشیانہ تشدد کرکے بچی کو مار ڈالا ، اس سلسلہ میں پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، واقعہ کا اطلاع ملتے ہی پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور جگہ کا معائنہ کیا ،ضلعی پولیس سربراہ منصور امان اور اے ایس پی کینٹ تصور اقبال نے صحافیوں کو بتایاکہ کیس ہمارے لئے چیلنج ہیں ۔ ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے ۔ دوسری طرف درندہ صفت ملزمان کی بھیانک واردات کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، عوام نے واقعے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ، ورمطالبہ کیا کہ پولیس فوری طورپر درندہ صفت ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائے۔

Comments (0)
Add Comment