عمران سےشجاعت -پرویزالٰہی کی ملاقات-اپوزیشن مخالف لائحہ عمل پرمشاورت

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سےچوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ ق کےوفدنے ملاقات کی جس میں اپوزیشن کےخلاف مشترکہ لائحہ عمل اختیارکرنےپرمشاورت کی گئی۔وزیراعظم آفس میں ہونےوالی ملاقات میں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ اور رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الہیٰ بھی موجود تھے۔ملک کی سیاسی سیاسی صورتحال اوراتحادسےمتعلق امورپرتبادلہ خیال اورتحریک انصاف اور ق لیگ کےدرمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment