پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے تک کمی کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 9 روپے کمی کی سفارش کی ہے۔اوگرا نے یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ساڑھے9روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 25پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گی۔

Comments (0)
Add Comment