سعودی عرب میں3کروڑ برس پرانے 5 غار سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ

ریاض ( آن لائن) سعودی جیالوجیکل بورڈ کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا ہے کہ 30 ملین برس پرانے 5 غار سیاحوں کیلئے کھولے جائیں گے۔ بورڈ نے محکمہ سیاحت و قومی آثار سے رابطے پیدا کرکے ایسے 15غاروں کی نشاندہی کی ہے جنہیں سیاحوں کیلئے کھولا جاسکتا ہے، ان میں سے بعض 30 ملین برس سے کہیں زیادہ پرانے ہیں۔ غاروں کو سیاحوں کیلئے کھولنے سے ایک طرف تو سعودی عرب سمیت دنیا بھر کے لوگوں کو علوم و معارف حاصل ہونگے اور دوسری جانب اس اقدام سے سعودی عرب کو اقتصادی فوائد ملیں گے۔

Comments (0)
Add Comment