کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے الیکشن میں دی ڈیموکریٹس پینل نے کلین سوئپ کر لیا۔امتیاز فاران صدر ،سعید سربازی نائب صدر، ارمان صابرسیکریٹری،راجہ کامران خازن منتخب ہوئے ، مد مقابل پروگریسو پینل کا کوئی امیدوار نشست جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ ہفتے کو کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں اراکین نے ریکارڈ تعداد میں حصہ لیا،1582 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 1212 نے حق رائے دہی استعمال کیا، اس طرح ٹرن آئوٹ 77 فیصد رہا ،دی ڈیموکریٹس کے صدر کے امیدوار امتیاز فاران نے 671، پروگریسو کے احمد خان ملک نے 530، دی ڈیموکریٹس کے نائب صدر کے امیدوار سعیدسربازی نے 894،پروگریسو کےشاہد اقبال نے264، دی ڈیموکریٹس کے سیکریٹری کے امیدوار ارمان صابر نے 925، پروگریسو کے شاہد عباس جتوئی نے 254، دی ڈیموکریٹس کے جوائنٹ سیکریٹری کے امیدوار محمد حنیف نے882، پروگریسو کے یوسف غزالیکو 293،دی ڈیموکریٹس کے خازن کے امیدوار راجہ کامران کو 876، پروگریسو کےنیاز علی کھوکھر کو233ووٹ ملے۔دی ڈیموکریٹس کے گورنگ باڈی کے امیدواروں خورشید عباسی نے 892ووٹ شازیہ حسن 855، عبدالوحید راجپر 825، ابوالحسن 835،اشرف بھٹی 804، عیق الرحمن 826،شعیب جٹ نے 779 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ پروگریسو پینل کےجاوید رشید کو 256ووٹ، آصف حسن 240، شفع بلوچ 337، نازک اکبر جتوئی 215،سبین آغا 415، شمیم اختر 369،جاوید اقبال نے 217ووٹ حاصل کئے۔ الیکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر توصیف احمد نےنتائج کا اعلان کیا۔