حب کے ہوٹل سے 25 بوتل شراب برآمد-ملزم گرفتار

حب (نمائندہ امت) حب پولیس نے چھاپے میں رہائشی ہوٹل سے ملزم کو گرفتار کرکے بڑی مقدار میں شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی تھانہ عطا اللہ نمانی نے پولیس پارٹی کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر حب کے ایک رہائشی ہوٹل پر کارروائی کرکے ملزم صالح محمد کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے 25 بوتلیں پاکستانی شراب برآمد کرکے ملزم کیخلاف حب سٹی تھانے میں مقدمہ درج کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شراب کسی اور جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا کہ پولیس نے اسے دھرلیا۔

Comments (0)
Add Comment