اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے خوفناک نتائج نکل سکتے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو صدارتی ون پارٹی سسٹم نظام کی طرف دھکیلا جا رہا ہے مگر مہنگائی سے تنگ عوام کسی بھی وقت سڑکوں پر آسکتے ہیں۔ پاکستان میں بے قیادت انقلاب دستک دے رہا ہے۔ حکمران ھوش کے ناخن لیں کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ملک کی بنیادیں ہل جائیں گی۔