سٹیزن پورٹل پررجسٹرڈشہریوں کی تعداد6لاکھ سے متجاوز

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)حکومت اور عوام میں براہ راست رابطے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلقہ عوام کی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیرِ اعظم آفس میں قائم کیے گئے پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ ہونے والوں کی تعداد 6لاکھ سے تجاوز کر گئی اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 2لاکھ 29ہزار 667 ہے جس میں 90 فیصد اندرون ملک شہریوں 9.66 فیصد اوورسیز جبکہ 0.45 فیصد غیر ملکیوں کی جانب سے موصول ہوئیں پنجاب سے 1لاکھ 5ہزار794، خیبر پختونخوا سے 26ہزار790، سندھ سے 31ہزار698، بلوچستان سے 2ہزار524، وفاقی دارالحکومت سے 61ہزار644، گلگت بلتستان سے 184اور آزاد کشمیر سے 1172 شکایات موصول ہوئیں۔ پنجاب سے موصول شدہ شکایات میں سے 40ہزار411 کا ازالہ کیا جا چکا ہے ، خیبر پختونخوا سے 12ہزار771، سندھ سے2ہزار63، بلوچستان سے 316جبکہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی 35ہزار950شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے، بقیہ شکایات کے ازالے پر کام جاری ہے۔

Comments (0)
Add Comment