کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے کہا ہے کہ 2018 میں مددگار 15 کو اپ گریڈ کر کے جدید آلات سے لیس کر کے تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ۔ موصولہ کالز پر کم وقت میں پہنچنے کے لئے نئی موبائلز فراہم کی گئیں ۔ رواں سال قتل سے متعلق 59 ۔ اغواء کی 198 ۔ڈکیتی کی 1398 ۔چوری کی 2526 اور اسٹریٹ کرائم کی 6572 ایمر جنسی کالز موصول ہوئیں ۔