کراچی(اسٹاف رپورٹر)ممتاز معالج اور ایس آئی یو ٹی کے سربراہ پروفیسر ادیب رضوی نے کہا ہے کہ طلبا انسانی خدمت کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ طلباء کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کا مقصد معاشرے میں انسانی خدمت و تعظیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔یہ پروگرام نوجوان نسل کو معاشرے کی خدمت کے بارے میں آگہی فراہم کرتا ہے کہ وہ جذبہ اور لگن سے لوگوں کی مدد کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارے میں طلباء کے فلاحی رضاکارانہ پروگرام کی تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طلباء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی یوٹی کا فلاحی رضاکارانہ پروگرام طلباء کونہ صرف انسانی دکھ درد کے بارے میں آگہی دیتا ہےبلکہ ہماری سوچ کو جذبہء خدمت کی اہمیت سے روشناس کراتا ہے۔ واضح رہے کہ موسم سرما کا اکیاونواں بیچ ایک ہفتہ دورانیہ پر مشتمل تھا، جس میں اسکول اور کالج کے طلباء نے 30 گھنٹے وقف کئے۔تربیتی مراحل میں انہیں مختلف شعبوں کا دورہ کرایا اور تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔