خواتین ڈاکٹرزگھر بیٹھنے کے بجائے مریضوں کا علاج کریں ۔صدر علوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین ڈاکٹر ز پر زور دیا ہے کہ وہ ڈگری حاصل کر کے گھر بیٹھنے کے بجائے مریضوں کا علاج کریں ۔ وہ گذشتہ روز کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے چھٹے کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم کے بعد مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ لڑکیاں اسے بطور پیشہ نہیں اپناتیں جس سے ملک اور قوم کا نقصان ہوتا ہے ۔ انہوں نے کامیاب گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریض کی صحت یابی میں دوا کے ساتھ ہمدردی کا عنصربھی اہم ہے اس لیے آپ اپنے اندر ہمدردی کا جذبہ پیدا کریں ۔ عباسی شہید اسپتال کے مالیاتی مسائل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمیں وسائل کی کمی کا سامنا ہے ۔ جسے ہمیں خدمت سے پورا کر ناہو گا ۔ قبل ازیں میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم ڈی سی کے اساتذہ اور طلبہ کر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود عباسی شہید اسپتال مریضوں کو معیاری سہولتیں مہیا کررہا ہے ۔۔ کانووکیشن سے کالج پرنسپل ڈاکٹر سید محمود حیدر نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ پروقاراور روایتی انداز میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں ۔

Comments (0)
Add Comment