راولپنڈی(این این آئی )وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں گیس کے کم پریشر کے مسئلہ کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا۔ہفتہ کوپنجاب ہاؤس میں غلام سرور خان سے شیخ راشد شفیق ایم این اے،اعجاز خان، چوہدری کوثر،چوہدری عظیم ایم پی اے نے ملاقات کی اور راولپنڈی میں گیس کے کم پریشر کے مسئلے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گیس نہ ہونے کے سبب راولپنڈی کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جس پر وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرورخان نے راولپنڈی کے علاقوں میں گیس پریشر کے مسئلہ کو ترجیحی بنیاد وں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر ایس این جی پی ایل کے افسران بھی موجود تھے۔محمد ظہورجی ایم راولپنڈی ایس این جی پی ایل نے یقین دلایا کہ گیس تمام علاقہ جات میں مہیا کی جائے گی۔