اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تعیناتی چیلنج کیے جانے کے بعد پٹیشن پیر کو سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔درخواست گزار ریاض حنیف راہی اورجی ایم چوہدری ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہے کہ شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنانیب قانون کی خلاف ورزی جبکہ شہبازشریف کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت بھی خلاف قانون ہے۔