ایچ ای سی نے ڈی جی نیب لاہور کی ڈگری درست قرار دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی ڈگری درست قرار دے دی۔ ترجمان ایچ ای سی کے مطابق شہزاد سلیم ولد ظہیر احمد کی ڈگری 100 فیصد درست ہے، انہوں نے الخیر یونیورسٹی کے آزاد کشمیر کیمپس سے 2002 میں ایم ایس سی کی ڈگری لی، اس معاملے سے نیب لاہور کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ایچ ای سی کی تصدیق کے بعد نیب لاہور کے بیان میں کہا گیا کہ شہزاد سلیم کی ڈگری میں کوئی مسئلہ نہیں، نیب ہیڈ کوارٹرز لاہور نے 24 دسمبر کو ڈگری کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو خط ارسال کیا تھا۔گزشتہ سال 26 اکتوبر کو ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی تعیناتی مبینہ جعلی ڈگری پرہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Comments (0)
Add Comment