بلوچستان میں نوازلیگ کی حکومت گراناغلطی تھی۔پیپلزپارٹی

اسلام آباد (امت نیوز) پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی سے پچھلے دور میں غلطی ہوئی ہے اور پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نہیں گرانا چاہئے تھی، بلوچستان حکومت گرانا ہماری غلطی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت نے اپنے لئے الگ قانون رکھا ہے اوراپوزیشن کے لئے الگ قانون رکھا ہواہے اور اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر ختم کرنا چا ہ رہی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment